Posts

KHAWATEEN KE MAKHSOOS MASAIL

Image
  خواتین کے مخصوص مسائل عربی کتاب کا نام : تنبیہات علی احکام تختص بالمومنات مؤلف: ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ ترجمہ نگار: ڈاکٹر رضا اللہ محمد ادریس رحمہ اللہ نظر ثانی: عطاء الرحمن ضیاء اللہ یہ کتاب ایک عربی کتاب"تنبیہات علی احکام تختص بال مؤمنات " کا اردو ترجمہ ہے جس کے مؤلف ہیں ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ صاحب اور اس کتاب کو اردو کے قالب میں ڈھالا ہے  ڈاکٹر رضا اللہ محمد ادریس رحمہ اللہ نے۔ یہ کتاب خواتین کے مخصوص ضروری اور اہم مسائل واحکام کے اوپر مشتمل بہت ہی مفید اور جانکاری سے بھرپور ہے۔ لہذا ہر مسلمان بھائی اور بہنوں کو ایک بار یہ کتاب ضرور پڑھنی/ سننی چاہیے۔ اس رسالے کو آڈیو میں سننے کے لیے ذیل کے لنک پر کلک کریں۔ کتاب کا آڈیو لنک اس رسالے کو PDF فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل کے لنک پر کلک کریں۔ لنک (١) لنک (٢)

WABAI AMRAAZ SE HIFAAZAT KE LIYE 10 WASIYYATEN

Image
  وبائی امراض سے حفاظت کے لیے 10 وصیتیں نام: وبائی امراض سے حفاظت کے لیے 10 وصیتیں عربی کتاب کا نام : عشر وصایا للوقایة من الوباء مؤلف:  أ.د/ عبد الرزاق عبدالمحسن العباد البدر حفظ ترجمہ نگار: ابو عبداللہ النوری یہ کتابچہ وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے دس نہایت ہی مفید اور اہم وصیتوں پر مشتمل ہے۔  دراصل فضیلة الشيخ أ.د/ عبد الرزاق عبدالمحسن العباد البدر حفظہ اللہ کی تالیف کردہ کتاب "عشر وصایا للوقایة من الوباء "  کا اردو ترجمہ ہے۔ جس کے ترجمہ نگار ابو عبداللہ النوری ہیں۔ اس رسالے کو آڈیو میں سننے کے لیے ذیل کے لنک پر کلک کریں۔ آڈیو کتاب کا لنک اس رسالے کو PDF فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل کے لنک پر کلک کریں۔ لنک (١) لنک (٢)

AAM MUSALMANON KE LIYE ZAROORI ASBAAQ

Image
  عام مسلمانوں کے لئے ضروری اسباق یہ رسالہ شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز رحمۃ اللہ علیہ کی مشہور عربی تالیف "الدروس المھمة لعامة الأمة" کا اردو ترجمہ ہے جس میں عام مسلمانوں کے لیے دین اسلام سے متعلق بنیادی اور نہایت ہی اہم باتوں جن کا جاننا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے اختصار کے ساتھ تذکرہ کیا گیاہے۔  جس کے ترجمہ نگار محمد شريف بن محمد شهاب الدين ہیں۔ اور نظر ثانی مشتاق احمد کریمی صاحب نے کیا ہے اور المکتب التعاونی للدعوۃ و توعیۃ الجالیات ربوہ کے زیر اہتمام شائع ہوا ہے۔ اس رسالے کو آڈیو میں سننے کے لیے ذیل کے لنک پر کلک کریں۔ آڈیو کتاب کا لنک اس رسالے کو PDF فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل کے لنک پر کلک کریں۔ لنک (١) لنک (٢)

MUSHKILAT KA MUQABALA KAISE KAREN?

Image
 مشکلات کا مقابلہ کیسے کریں؟؟ یہ دنیا تکالیف اور مصائب کی آماجگاہ ہے جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا رہتا ہے۔  درحقیقت یہ آزمائشیں اور امتحانات کسی انسان کو تکلیف و اذیت دینے کی خاطر اس پر نازل نہیں ہوتے بلکہ اسے اپنی اصلاح کرنے اور اپنی روش کا ناقدانہ جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اور کسی مومن کے لئے تو ہر آزمائش اور تکلیف اجر وثواب میں اضافے اور بلندی درجات کا باعث بنتی ہے۔  جس طرح ہر مومن بندہ خوشی اور گمی کے ہر موقع پر صبر و شکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اللہ تعالی کی چوکھٹ سے وابستہ رہتا ہے ایسے ہی تنگی و تکلیف کے ہر موقع پر بھی اسی ذات بابرکت سے اپنے دکھوں کا مداوا اور آزمائشوں سے نجات طلب کرتا ہے   اس کتاب میں اسی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے دنیاوی تکالیف و مصائب کا مقابلہ کرنے کے لیے لیے تینتالیس (43) طریقے لکھے گئے ہیں جن کی سب سے اہم اور امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ کتاب و سنت کے مطابق صحیح منہج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسباب وحلول پر بحث کی گئی ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر اردو داں حضرات کے لیے اسے پیش کیا جا رہا ہے امید ہے کہ آج کی نفسیاتی الجھنوں...

NAFARMANI KARNE SE PAHLE ANJAAM SOCHO!!!

Image
 "نافرمانی کرنے سے پہلے انجام سوچو!!!"  یہ کتاب عربی کتاب "تذکر قبل ان تعصي" کا اردو ترجمہ ہے جس کے ترجمہ نگار محمد ہارون نور محمد محمدی المدنی حفظہ اللہ ہیں۔  اس کتاب میں گناہ اور نافرمانی کرنے سے پہلے اس کے خطرناک انجام اور نتائج سے ڈرایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ قحط سالی، آتش فشاں پہاڑوں کا پھٹنا، زلزلے کا آنا، مختلف قسم کے وباؤں کا آنا وغیرہ انہیں گناہوں اور نافرمانیوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ اقوام نے کن کن گناہوں اور نافرمانیوں کو انجام دیا اور جس کی وجہ سے وہ کیسے ہلاکت و بربادی کا شکار ہوئے۔ اور کن کن عذابوں سے دوچار ہوئے۔  نیز اس کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالی کیسے بندوں کے گناہوں کو فرشتوں کے ذریعے ریکارڈ کر رہا ہے اور کیسے حساب وکتاب لے گا۔ اس کتاب کا آڈیو سننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔ آڈیو کتاب Audio Book پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

APNI SHAKHSIYAT KHUD BANAYEN BY DR MOHIUDDEEN GAAZI

Image
  "اپنی شخصیت خود بنائیں“ یہ مختصر رسالہ ڈاکٹر محی الدین غازی صاحب نے لکھا ہے. یہ اپنے عنوان کی ایک عظيم الشان کتا بچہ ہے۔اس میں انہوں نے مدارس کے طلبہ کے لئے شخصیت سازی کے موضوع پر  نہایت اہم باتیں بتاءی ہیں۔جس کا مقصد قرآن و اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایک بہترین شخصیت اور اعلی شہری کی تعمير اور ارتقاء ہے۔ علمی،عملی اور روحانی ہر طریقہ اور نہج پر طلبہ کی تیاری اس کتاب کے پیش نظر ہے۔قرآن و حدیث اور اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر تیار کردہ یہ کتاب ایک اعلیٰ اور بہترین  شخصی ارتقاء کا ضامن ہے۔ اس کتاب کو آڈیو فارمیٹ میں سننے کے لئے درج ذیل لنکس پر کلک کریں۔ Audio book Ep_1 Audio book Ep_2 Audio book Ep_3 اس کتاب کا پی ڈی ایف فارمیٹ یہاں ہے۔ PDF link here: