MUSHKILAT KA MUQABALA KAISE KAREN?

مشکلات کا مقابلہ کیسے کریں؟؟ یہ دنیا تکالیف اور مصائب کی آماجگاہ ہے جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا رہتا ہے۔ درحقیقت یہ آزمائشیں اور امتحانات کسی انسان کو تکلیف و اذیت دینے کی خاطر اس پر نازل نہیں ہوتے بلکہ اسے اپنی اصلاح کرنے اور اپنی روش کا ناقدانہ جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اور کسی مومن کے لئے تو ہر آزمائش اور تکلیف اجر وثواب میں اضافے اور بلندی درجات کا باعث بنتی ہے۔ جس طرح ہر مومن بندہ خوشی اور گمی کے ہر موقع پر صبر و شکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اللہ تعالی کی چوکھٹ سے وابستہ رہتا ہے ایسے ہی تنگی و تکلیف کے ہر موقع پر بھی اسی ذات بابرکت سے اپنے دکھوں کا مداوا اور آزمائشوں سے نجات طلب کرتا ہے اس کتاب میں اسی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے دنیاوی تکالیف و مصائب کا مقابلہ کرنے کے لیے لیے تینتالیس (43) طریقے لکھے گئے ہیں جن کی سب سے اہم اور امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ کتاب و سنت کے مطابق صحیح منہج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسباب وحلول پر بحث کی گئی ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر اردو داں حضرات کے لیے اسے پیش کیا جا رہا ہے امید ہے کہ آج کی نفسیاتی الجھنوں...